رحیم یارخان میں ڈاکوؤں نے 2 بچوں سمیت 13 افراد کو اغوا کرلیا
رحیم یارخان میں ضلع راجن پور کی حدود میں ڈاکوؤں نے 2 بچوں سمیت 13 افراد کو اغوا کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق صادق آباد کے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر نے ایک بار پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کرتے ہوئے ان افراد کو اغوا کیا۔
یہ افسوسناک واقعہ تھانہ بھونگ، ضلع راجن پور کی حدود میں پیش آیا، جہاں مسلح ڈاکو نے آم کے باغ میں کام کرنے والوں کو اغوا کیا، جو باغ میں مزدوری کرتے تھے۔
مغویوں میں ندیم احمد، رشید احمد، وسیم احمد، صدام حسین ،گل حسن، محمد بلال، محمد حنیف، ندیم،کاشف، ماجد عمیر، شاہ میر احمد اور تنویر احمد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے کچے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب، گھوٹکی کچے کے علاقےگیمڑو میں تیتر خریدنے کے لیے جانے والے 3 نوجوان شبیر، ذیشان اور حفیظ کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کےلیے پولیس نفری کچے کے علاقے روانہ ہوگئی ہے۔