کراچی بندرگاہ پر 48 گھنٹے میں تین لاکھ 31 ہزار 420 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا
48 گھنٹے کے دوران 10 بحری جہاز بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے جبکہ 8 بحری جہازوں کی روانگی ہوئی
کراچی بندرگاہ پر 48 گھنٹے میں تین لاکھ 31 ہزار 420 میٹرک ٹن کارگو کی ہینڈلنگ ہوئی۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی بندرگاہ پر 48 گھنٹے میں تین لاکھ 31 ہزار 420 میٹرک ٹن کارگو کی ہینڈلنگ ہوئی، جس میں ایک لاکھ57 ہزار131 میٹرک ٹن برآمدات اور ایک لاکھ74 ہزار 289 میٹرک ٹن درآمدات کی ہینڈلنگ شامل ہے۔
برآمدات کارگو میں کنٹینرز کے ساتھ سترہ ہزار 590 میٹرک ٹن بیرائیٹ لمپس، نیچرل بیرائیٹ، دو ہزار 434 میٹرک ٹن سیمنٹ اور سینتیس ہزار330 میٹرک ٹن کلنکر ہینڈل کیا گیا۔
درآمدات میں کنٹینرز کے ساتھ چھ ہزار 784 بلک کارگو اور چودہ ہزار879 میٹرک ٹن راک فاسفیٹ ہینڈل کیا گیا۔
پچھلے اڑتالیس گھنٹے کے دوران10 بحری جہاز بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے جبکہ آٹھ بحری جہازوں کی روانگی ہوئی۔