پاکستان

اسٹیٹ بینک نے گزشتہ مالی سال کے اختتام تک زرمبادلہ ذخائر کا ڈیٹا جاری کردیا

اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 30 جون 2025 تک 14 ارب 51 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک نے گزشتہ مالی سال 25-2024 کے اختتام تک زرمبادلہ ذخائر کا عبوری ڈیٹا جاری کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 30 جون 2025 تک 14 ارب 51 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 5 ارب 12 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 30 جون 2024 تک 9 ارب 39 کروڑ ڈالرز تھے۔