کراچی: مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
سرجانی،نیو کراچی، قائد آباد، بن قاسم، لانڈھی اور اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے گرمی کی حدت میں کمی ہوئی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
گلستان جوہر، سرجانی،نیو کراچی، قائد آباد، بن قاسم، لانڈھی اور اطراف میں بارش شروع ہوئی ہے، جس سے گرمی کی حدت میں کمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔