پاکستان

نواب شاہ: 19 سالہ نوجوان ٹک ٹاکر روہڑی کینال میں ویڈیو بناتے ہوئے ڈوب گیا

افضل ڈاہری کینال میں نہا تے ہوئے ویڈیو بنارہا تھا، پانی کے تیز بہاؤ میں توازن کھو بیٹنے سے ڈوب گیا۔ ریسکیو ترجمان

نواب شاہ میں نوجوان ٹک ٹاکر روہڑی کینال میں نہانے کے دوران ویڈیو بناتے ہوئے ڈوب گیاجس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نواحی علاقے جمال شاہ کا رہائشی 19 سالہ نوجوان افضل ڈاہری اپنے دوستوں کے ہمراہ نہانے کے لیے روہڑی کینال آیا تھا۔

کینال میں نہانے کے دوران افضل ڈاہری نے موبائل فون کے ذریعے ٹک ٹاک ویڈیو بنانا شروع کر دی، اس دوران وہ پانی کے تیز بہاؤ میں توازن کھو بیٹھا اور ڈوب گیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق کینال میں ڈوبنے والے 19 سالہ نوجوان کی تلاش کےلیے آپریشن جاری ہے۔