پاکستان

مریم نواز کا شیر کے حملے میں زخمی بچوں اور خاتون کیلئے 5، 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس سے فرار ہونے والے شیر نے فیملی پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں دو بچے اور خاتون زخمی ہوگئے تھے

وزیر اعلی مریم نواز نے لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی ہونےو الے بچوں اور خاتون کے لیے 5، 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں فارم ہاؤس سے باہر نکلنےو الے شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے بچوں اور خاتون کے لیےپانچ، پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس سے فرار ہونے والے شیر نے فیملی پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں دو بچے اور خاتون زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلا کھلا رہ گیا تھا جس سے نکل کر شیر نے فیملی پر حملہ کیا، زخمیوں کو طبی امداد کےلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جن میں سے دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسی بھی مقام پر غیر قانونی طور پر جنگلی حیات رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

وزیر اعلی کی ہدایت پر پنجاب بھر میں غیر قانونی شیر رکھنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، لاہور اور گوجرانوالہ سمیت 22 مقامات پر چھاپے، 8 غیر قانونی طور پر رکھے گئے شیر برآمد کرلیے گئے جبکہ بنا لائسنس شیر پالنے پر 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

وزیراعلی کی ہدایت پر جنگلی جانور رکھنے والوں کی رجسٹریشن کے لئے خصوصی ایپ کا اجرا کیا گیا، وائلڈ لائف ایپ پر 584 جنگلی شیروں کی رجسٹریشن کروائی گئی۔