کراچی: شہید بے نظیربھٹو ٹراما سینٹر کی 4 لفٹیں بند، مریضوں کو شدید کو مشکلات کا سامنا
14 منزلہ عمارت میں تیمار دار، مرد ، خواتین اور بچے سیڑھیاں چڑھنے پر مجبور، ہسپتال کی صرف 1 لفٹ فعال ہے جہاں لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔
کراچی کے شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں چار لفٹیں بند ہونے سے مریضوں اور تیمارداروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں لفٹیں بند ہونے سے مریض اور تیماردار رُل گئے ہیں، ہسپتال کی صرف 1 لفٹ فعال ہے جہاں لوگوں کا ہجوم لگ گیا ہے۔
14 منزلہ ہسپتال میں تیمار دار، مرد ، خواتین اور بچے سیڑھیاں چڑھنے پر مجبور ہیں۔ تاہم تاحال ہستپال انتظامیہ کی جانب سے لفٹوں کی بندش پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔
خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سال 2015 میں شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر کا افتتاح کیا تھا۔