اٹلی کے یانک سینر نے تاریخ رقم کر دی، پہلی مرتبہ ومبلڈن چیمپیئن بن گئے
عالمی نمبر ایک اٹلی کے یانک سینر پہلی مرتبہ ومبلڈن چیمپیئن بن گئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق ومبلڈن کے فائنل مقابلے میں یانک سینر نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین کے کارلوس الکاراز کو 1 کے مقابلے میں 3 سیٹس سے شکست دی کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
سال 2023 اور 2024 کے چیمپیئن کارلوس الکاراز کو یانک سینر نے پہلے سیٹ کے بعد سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔
میچ کے آغاز کے ساتھ کارلوس الکاراز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے عالمی نمبر ایک یانک سینر پر وار کیے اور پہلا سیٹ 4-6 سے اپنے نام کر لیا، تاہم اطالوی کھلاڑی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے لگاتار 3 سیٹس جیت کر تاریخی کامیابی اپنے نام کی۔
یانک سینر نے دوسرے سیٹ میں کارلوس الکاراز کو 4-6 ، تیسرے سیٹ میں بھی 4-6 اور چوتھے سیٹ میں بھی 4-6 سے شکست سے دو چار کیا۔
لگاتا 2 سالوں تک ومبلڈن چیمپیئن بننے والے کارلوس الکاراز کی ہیٹ ٹرک کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔