ملک بھر میں فی تولہ سونے کے نرخ سیکڑوں روپے کم ہوگئے
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہوگیا ۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہوگیا۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 8 ہزار 384 روپے سے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 695 روپے سے کم ہوکر 2 لاکھ 82 ہزار 145 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 73 روپے کمی کے بعد 4014 اور 10 گرام چاندی کی قیمت 62 روپے کمی کے بعد 3,441 ہو گئی۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3372 ڈالر سے کم ہو کر 3،365 ڈالر ہو گئی۔