کراچی میں ایک اور شخص کانگو وائرس کا شکار ہوگیا
شہر میں رواں سال کانگو وائرس کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے، عید قرباں کے بعد کراچی میں کانگو وائرس سے 2 افراد اموات ہوچکی ہیں۔
کراچی میں ایک اور شخص کانگو وائرس کا شکار ہوگیا۔ رواں سال کانگو وائرس کا یہ تیسرا کیس کراچی سے رپورٹ ہوا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں عید قرباں کے بعد سے تیسرا کانگو وائرس کا کیس رپورٹ ہوگیا، جناح اسپتال کے وارڈ 5 میں 33 سالہ شخص کو کانگو کی علامت کے ساتھ داخل کرایا گیا۔
متاثرہ شخص کو نیم بیہوشی کی حالت میں تیز بخار کی علامات کے ساتھ ہسپتال لایا گیا تھا،متاثرہ شخص کا پی سی آر ٹیسٹ کروانے پر کانگو مثبت آیا ہے۔
رواں سال کا یہ تیسرا کانگو وائرس کیس کراچی سے رپورٹ ہوا ہے، یاد رہے کہ عید قرباں کے بعد کراچی میں کانگو وائرس سے 2 افراد اموات ہوچکی ہیں۔