کوئٹہ ایئرپورٹ پر سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل کو دبئی جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا
کوئٹہ ایئرپورٹ پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کو دبئی جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ ایئرپورٹ پر سردار اختر مینگل کو دبئی جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا ہے، سربراہ بی این پی اختر مینگل نے سوشل میڈیا پر پیغام میں واقعے کی تصدیق کی ہے۔
اختر مینگل نے لکھا کہ امیگریشن حکام نے بتایا کہ آپ کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل ہے۔
اختر مینگل نجی ایئرلائن کی پرواز سے کوئٹہ سے دبئی جارہے تھے، تاہم انھیں آف لوڈ کردیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اخترمینگل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے پیغام میں آگاہ کیا کہ امیگریشن حکام نے وجہ بتاکر پرواز سے اتار دیا۔
انہوں نے لکھا کہ آخری بار میرا نام مشرف دور میں ایسی کسی فہرست میں شامل ہوا تھا، یہ ذکر صرف سیاق و سباق سمجھنے اور موازنہ کرنے کے لیے کیا ہے۔