کراچی: اورنگی ٹاؤن میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا مبینہ قتل
ملزم نے پہلے بیوی کے سر پر سیمنٹ کے بلاک سے حملہ کیا، جس کے بعد چھریوں کے وار کیے اور موقع سے فرار ہو گیا، ایس ایچ او
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 5 بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر اُس کے شوہر نے قتل کر دیا۔
پیرآباد تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) انیس الرحمٰن شیخ نے بتایا کہ پانچ بچوں کی ماں 45 سالہ خاتون کو اُن کے شوہر شعیب نے فرنٹیئر کالونی میں ایک گھر کے اندر چھریوں کے وار سے قتل کر دیا۔
مزید بتایا کہ ملزم نے پہلے بیوی کے سر پر سیمنٹ کے بلاک سے حملہ کیا، جس کے بعد چھریوں کے وار کیے اور موقع سے فرار ہو گیا۔
افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ جوڑے کے بچوں کی موجودگی میں پیش آیا، زخمی خاتون کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔
ایس ایچ او کے مطابق ملزم جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، واقعے کی وجہ گھریلو مسائل بتائی گئی ہے۔