کراچی: سپرہائی وے پر بس اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی
حادثہ دادا بائی چڑھائی پرپیش آیا، مسافرکوچ کراچی سےلاڑکانہ جا رہی تھی، لاشیں اور زخمی نوری آباد ہسپتال منتقل، 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ہسپتال حکام
کراچی میں سپرہائی وے پر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 10 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق کراچی سے اندرون سندھ جانے والی مسافر بس سپر ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے دادا بائی چڑھائی پرپیش آیا۔
ریسکیو کا کہنا ہے کہ مسافرکوچ کراچی سےلاڑکانہ جا رہی تھی، ریسکیواہلکاروں نےلاشوں اور زخمیوں کو نوری آباد ہسپتال منتقل کردیا، ہسپتال حکام کےمطابق 4 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔