کراچی واٹر کارپویشن میں اندھیر نگری، ایک ہی افسر کو بیک وقت 3 عہدوں سے نواز دیا گیا
چیف انجینئر بلک ٹرانمیشن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر حب کینال کے عہدے پر فائز سول انجینئر سکندر زرداری کو فنانس کا سربراہ بھی بنادیا گیا، مالی امور شدید متاثر ہوگئے۔
کراچی واٹر کارپوریشن میں قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں، ایک ہی افسر کو بیک وقت تین عہدوں سے نواز دیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق واٹر کارپوریش میں سول انجینئر سکندر زرداری کو فنانس کا سربراہ بھی بنادیا گیا، ان کے پاس چیف انجینئر بلک ٹرانمیشن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر حب کینال کے عہدے بھی ہیں۔
سکندرزرداری کے ڈی ایم ڈی فنانس بننےکے بعد مالی امور شدید متاثر ہوگئے، واٹرکارپوریشن کےمیڈیکل اسٹورز، اسپتالوں و ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں معطل ہوگئی ہیں، مزدور رہنماؤں نےسکندرزرداری کوخلاف ضابطہ دیےگئےعہدےواپس لینےکامطالبہ کیاہے۔