لیاری جنرل ہسپتال میں پیچیدہ سرجری کامیاب، خاتون کے پیٹ سے 10 کلو وزنی رسولی نکال لی گئی
لیاری کی رہائشی خاتون کو 6 سال سے پیٹ میں تکلیف تھی، متعدد ہسپتالوں نے سرجری سے منع کردیا تھا، ماہرین کی 3 ٹیموں نے سرجری میں حصہ لیا، پرنسپل بینظیر بھٹو میڈیکل کالج
کراچی میں لیاری جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے پیچیدہ سرجری کو کامیابی سے ہمکنار کراتے ہوئے 40 سالہ خاتون کے پیٹ سے 10 کلو وزنی رسولی نکال لی۔
ڈان نیوز کے مطابق لیاری کی رہائشی خاتون کو 6 سال سے پیٹ میں تکلیف تھی، متعدد ہسپتالوں نے سرجری سے منع کردیا تھا۔
تاہم لیاری جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے پیچیدہ سرجری کرنے کا فیصلہ کیا اور خاتون کے پیٹ سے 10 کلو وزنی رسولی نکال لی۔
شہید بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کی پرنسپل ڈاکٹر انجم نے بتایا کہ پیچیدہ نوعیت کی سرجری میں ماہرین کی 3 ٹیموں نے حصہ لیا۔