حیدرآباد میں 3 سالہ بچی، بدین میں 6 سالہ بچہ جبکہ کراچی میں 11 سالہ بچہ اور 30 سالہ خاتون ڈینگی کے سبب جاں بحق ہوئی، کراچی میں 642، حیدرآباد میں 550 کیسز رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت
7 سے 10 روز قبل ایک فوتگی کے موقع پر زیرِ زمین آلودہ پانی اور مضرِ صحت کھانے کے استعمال سے وبا پھیلی، ضلع جامشورو اور ملیر کی محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں، وزیر صحت
طوفان کراچی سے تقریبا 700 کلومیٹر کلومیٹر جنوب مغرب میں مرکوز ہے، کل تک وسطی حصوں میں پہنچنے کا امکان، سندھ کے ساحل کے قریب سمندر میں طغیانی، بارشیں متوقع
جدید مشینری کے باوجود بے ہوشی کے ڈاکٹر نہ ہونے کے سبب مریضوں کے آپریشن بند تھے، اب آنکھوں، ہڈیوں، کان اور حلق، گائنی اور جنرل سرجریز باقاعدگی سےکی جارہی ہیں، ڈاکٹر علی مرتضیٰ
سندھ بھر میں 35 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا، کراچی کے ضلع شرقی میں سب سے زیادہ 8 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو ویکسن پلوانے سے انکار کیا، ذرائع محکمہ صحت
ٹیکنیکل اسٹاف نہ ہونے سے آئی سی یو کو تالے لگ گئے، قیمتی وینٹی لیٹرز کوویڈ کے دوران خریدے گئے تھے، اسٹاف کی کمی سے درجنوں مریض دیگر ہسپتالوں کو ریفر ہونے لگے۔
ایمرجنسی کیمپس پر صرف بسکٹس کے چند پیکٹس اور پانی کی چھوٹی بوتلیں موجود، اہلکاروں کو رین کوٹ اور ٹارچ تک مہیا نہیں کیے گئے، بند گاڑیاں ریسکیو کرنے کا بھی کوئی انتظام نہیں۔
سنیارٹی لسٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ترقیاں دی گئیں، ملازمین کی تعداد کے قانون کے برخلاف 4 ارب کے الاؤنسز ادا کیے گئے، ڈی جی آڈٹ سندھ کی 24-2023 کی رپورٹ۔
ڈان نیوز کے رپورٹر کی میت کا دوبارہ پوسٹمارٹم، 2 دن میں ابتدائی رپورٹ جاری کر دیں گے، ڈاکٹر وسیم، خاور خودکشی نہیں کرسکتا تھا، بھائی اعجاز کی میڈیا سے گفتگو
ملیر کھوکھرا پار کی رہائشی 23 سالہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا، طبی ٹیسٹ کروائے تو تالا واضح طور پر دکھائی دیا، لیپرو اسکوپی کے ذریعے تالہ نکالا گیا، ڈاکٹر انجم رحمٰن
لیاری کی رہائشی خاتون کو 6 سال سے پیٹ میں تکلیف تھی، متعدد ہسپتالوں نے سرجری سے منع کردیا تھا، ماہرین کی 3 ٹیموں نے سرجری میں حصہ لیا، پرنسپل بینظیر بھٹو میڈیکل کالج