پاکستان

آئندہ کوئی بھی دشمن کے ہاتھ مضبوط کرنے کی جرأت نہیں کرے گا، عطااللہ تارڑ

9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، ملزمان کو سزائیں شفاف ٹرائل کے تحت قانون کے مطابق ہوئیں، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، ملزمان کو سزائیں شفاف ٹرائل کے تحت قانون کے مطابق ہوئیں، آئندہ کوئی بھی دشمن کے ہاتھ مضبوط کرنے کی جرأت نہیں کرےگا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں 9 مئی کیسز کے فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، ملزمان کو سزائیں شفاف ٹرائل کے تحت قانون کے مطابق ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو گھناؤنا جرم کیا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی زوم میٹنگ میں حملوں کی ترغیب دیتے رہے تھے، شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی، عسکری تنصیبات پر حملے کیےگئے، ان حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی والوں نے وہ کام کیا جو دشمن بھی نہ کرسکا، آئندہ کسی کو بھی 9 مئی جیسے حملے کرنے کی جرأت نہیں ہوگی، اور نہ سزاؤں کے بعد آئندہ کوئی دشمن کے ہاتھ مضبوط کرنے کی جرأت کرےگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔