کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ ٹرائل کورٹ منتقل، ملزمان کا مزید 2 روزہ ریمانڈ منظور
کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے ہفتے کے روز ڈیگاری غیرت کے نام پر قتل کیس میں نامزد قبائلی رہنما سمیت 2 افراد کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی پولیس کی درخواست مسترد کر دی اور کیس کو ٹرائل کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق ملزمان سردار شیر باز ستکزئی اور شریک ملزم محمد بشیر کو 10 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد اے ٹی سی کے سامنے پیش کیا گیا۔
یہ مقدمہ 2 ہفتے قبل ضلع کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں ایک مرد اور ایک خاتون بانو بی بی کے قتل سے متعلق ہے۔
مقتولہ خاتون کا بھائی مرکزی ملزم جلال خان تاحال مفرور ہے۔