ملک بھرمیں پھر سونا مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
24 قیراط کے حامل خالص فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل خالص فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 429 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے کا ہو گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 82 ہزار 529 روپے میں فروخت ہوا۔
ادھر، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 368 ڈالر فی اونس ہو گئی۔