پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) محمد سعید کی بطور چیئرمین واپڈا تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) محمد سعید کی بطور چیئرمین واپڈا تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین واپڈا کی تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ ) محمد سعید نے ملاقات کی، وزیراعظم نے انہیں چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد دی، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ ) محمد سعید اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار بھی شریک تھے۔