سائنس و ٹیکنالوجی

چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 70 کروڑ تک پہنچنے والی ہے، اوپن اے آئی

لوگ ایک ماہ میں اوسطاً 12 دن چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرتے ہیں، ایپ کی مقبولیت میں خاص طور پر اس وقت اضافہ ہوا جب مارچ میں اس میں نیا تصویر بنانے والا فیچر شامل کیا گیا۔

مصنوعی ذہانت سے چلنے والی ایپ چیٹ جی پی ٹی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور رواں ہفتے اس کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 70 کروڑ تک پہنچنے والی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق، اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ یہ ایپ رواں ہفتے 70 کروڑ ہفتہ وار صارفین تک پہنچنے والی ہے۔

اوپن اے آئی کے نائب صدر اور چیٹ جی پی ٹی ایپ کے سربراہ نک ٹرلی کے مطابق، مارچ کے آخر تک چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 50 کروڑ تھی، جو اب چار گنا بڑھ چکی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہر دن لوگ اور ٹیمیں چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے سیکھ رہی ہیں، کچھ نیا بنا رہی ہیں اور مشکل مسائل کو حل کر رہی ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں خاص طور پر اس وقت اضافہ ہوا جب مارچ میں اس میں نیا تصویر بنانے والا فیچر شامل کیا گیا، جو جی پی ٹی-4 ماڈل پر مبنی ہے۔

اپریل کے آغاز میں کمپنی نے بتایا کہ صرف چند دنوں میں اس کے فعال صارفین 13 کروڑ سے زائد ہو چکے تھے، جنہوں نے 70 کروڑ سے زیادہ تصاویر تخلیق کیں۔

ادھر کمپنی کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے، کیونکہ اب 50 لاکھ کاروباری صارفین چیٹ جی پی ٹی کے پیڈ ورژن کو استعمال کر رہے ہیں، جو جون میں 30 لاکھ تھے۔

مارکیٹ ریسرچ ادارے سینسر ٹاور کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے لوگ ایک ماہ میں اوسطاً 12 دن اس ایپ کو استعمال کرتے ہیں، جو گوگل اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سال 2025 کی پہلی ششماہی میں صارفین نے روزانہ اوسطاً 16 منٹ چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کیا۔

چیٹ جی پی ٹی میں میٹنگ ریکارڈنگ اور آن لائن فائلز تک رسائی کی نئی سہولت متعارف

چیٹ جی پی ٹی کا مفت سرچ انجن متعارف، گوگل کیلئے خطرہ بڑھ گیا

نارویجن شہری کو اپنے ہی بچوں کا قاتل قرار دینے پر چیٹ جی پی ٹی پر تنقید