پاکستان

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 353 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کئی سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 353 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کمی سے تین لاکھ 58 ہزار روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 6 ہزار 927 روپے کی سطح پر آگئی۔