لاہور: بل بورڈ کی تنصیب کے دوران کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
واقعہ شاہدرہ کے علاقے میں دولت خان روڈ پر پیش آیا، چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، مرنے والوں میں ندیم، نعمان، اویس اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے، ریسکیو
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں دولت خان روڈ پرکرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 4 افراد بل بورڈ لگا رہے تھے کہ ان کو کرنٹ لگ گیا، جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق مرنے والوں میں 45 سالہ ندیم ولد رمضان، 25 سالہ نعمان ولد خالد، 26 سالہ اویس ولد توحید اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔