آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: صائم ایوب اور حسن نواز کی ترقی، بابر اعظم کی تنزلی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی، پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز صائم ایوب 25 درجے ترقی کے بعد 38ویں اور حسن نواز 24 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر بلے بازوں کی رینکنگ میں 30ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
سابق کپتان بابر اعظم کی ٹی 20 رینکنگ میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے، دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بیٹر آئی سی سی ٹی 20 پلیئرز میں 3 درجہ تنزلی کے بعد 17ویں نمبر پر پہنچ گئے، بیٹرز میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
آئی سی سی کی ٹی 20 باؤلنگ کی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی باؤلر ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف 26ویں جبکہ عباس آفریدی 3 درجےتنزلی کے بعد 28ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستانی اسپنر سفیان مقیم 69 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر 35ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔