پاکستان

کرپشن اسکینڈل: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ محمد اقبال کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

لاہور کی مقامی عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 دن کی توسیع کردی جب کہ عدالت نے ملزم کو 11 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے۔

لاہور کی مقامی عدالت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) سیالکوٹ محمد اقبال سنگھیرا کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ بشریٰ انور نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر سماعت کی، اینٹی کرپشن پنجاب نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اینٹی کرپشن لاہور نے اے ڈی سی آر سیالکوٹ محمد اقبال کو عدالت پیش کیا، جہاں اینٹی کرپشن حکام نے ملزم محمد اقبال کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا۔

لاہور کی مقامی عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 دن کی توسیع کردی جب کہ عدالت نے ملزم کو 11 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے۔