ایک ہفتے کے دورران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے، جن کے مطابق یکم اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19 ارب 49کروڑ 56 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پچھلے ہفتے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سرکاری ذخائر 14 ارب 23 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
اس سے پہلے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا حجم 14 ارب 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالرتھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی آئی جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر کم ہوکر 5 ارب 26 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے۔