پاکستان

ایف بی آر میں 90 سے زائد افسران کو تبدیل کردیا گیا

پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کے90 سے زائد افسران کو تبدیل کیا گیا ہے، ممبر کسٹم آپریشن اور پالیسی بھی تبدیل کر دیے گئے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کے90 سے زائد افسران کو تبدیل کیا گیا ہے، ممبر کسٹم آپریشن اور پالیسی بھی تبدیل کر دیے گئے۔

19 سے 22 گریڈ ان لینڈ ریونیو کے متعدد افسران کو تبدیل کیا گیا ہے، کسٹمز کے گریڈ 19 سے 22 کے 36 افسران کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گریڈ 22 کے واجد علی کسٹمز کے ممبر آپریشن، اشہد جواد ممبرکسٹمز پالیسی جبکہ محمد علی رضا کو چیف کلکٹر اپریزمنٹ لاہور تعینات کر دیا گیا۔

چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ رباب سکندر کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے، جنہیں ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس تبدیل کر دیا گیا

اسی طرح کسٹمز کے متعدد کلکٹرز اور ڈائریکٹرز، ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 19 سے 20 کے 57 افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم اگست کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے گریڈ 17 سے 22 کے 252 افسران کے تبادلے و تقرریاں کردی گئیں تھیں۔