لندن: ارشد ندیم کی اولمپکس میں کامیابی کو ایک سال مکمل، پاکستانی ہائی کمیشن کی تقریب
میری کامیابی سب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، امید ہے آئندہ بھی ملک کے لیے ٹائٹلز جیتتے رہیں گے، گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا تقریب سے خطاب
پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے کے ایک سال مکمل ہونے پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق قومی اتھلیٹ کی تاریخی فتح کی یاد میں لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ہونے والی تقریب میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور کوچ نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر وہاں موجود شرکا نے زبردست الفاظ میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ یہ سب پاکستانی قوم کی دعاؤں سے ممکن ہوا ہے، امید ہے آئندہ بھی ملک کے لیے ٹائٹلز جیتتے رہیں گے۔