کراچی میں پہلی انٹرنیشنل فٹنس ایکسپو کل ہوگی، مقامی و غیر ملکی باڈی بلڈرز اپنی مہارت دکھائیں گے
پرو شو میں 4 غیر ملکیوں سمیت مقامی باڈی بلڈرز بھی شریک ہوں گے، مہمان ایتھلیٹس نے پاکستانی کھانوں اور مہمان نوازی کے تعریف بھی کی۔
کراچی میں پہلی انٹرنیشنل فٹنس ایکسپو کل ہوگی جس میں غیر ملکی باڈی بلڈرز بھی اپنی مہارت دکھائیں گے۔
ایکسپو سینٹر میں ہونے والی ایج فزیک پرو شو میں 4 غیر ملکیوں سمیت مقامی باڈی بلڈرز بھی شریک ہوں گے اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، شو سے ایک روز قبل مہمان باڈی بلڈرز نے خوب ورزش کی اور پاکستانی کھانوں اور مہمان نوازی کے تعریف بھی کی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے غیر ملکی باڈی بلڈرز نے کہا کہ مقامی باڈی بلڈرز کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے پُرجوش ہیں، امید ہے اس ایونٹ سے نئے ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔
ایج فزیک پرو شو میں شرکت کے لیے آسٹریلیا سے علی رضا، جیسیکا جانسن اور فیبری زیاو ڈوس سینٹوس خصوصی طور پر پاکستان آئے جب کہ یولیزز ورلڈ بھی ایونٹ میں شریک ہوں گے۔