پاکستان

راولپنڈی: شادی کا جھانسہ دیکر کمپنی کی ایچ آر منیجر کا ریپ کرنے والا ملزم گرفتار

ملزمان متبصر حسین اور شایان بخاری نے ملک رضا کی سرپرستی میں خاتون کا ریپ کرکے قتل کی دھمکیاں دیں، ملزم متبصر کو گرفتار کرکے خاتون کا میڈیکل کروالیا، پولیس

راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کا ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو پیر ودھائی پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو پیرودہائی پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان متبصر حسین اور شایان بخاری نے ملک رضا کی سرپرستی میں نجی کمپنی کی ایچ آر منیجر کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے مدعیہ کا میڈیکل کروا دیا ہے، پولیس نے کمپنی کے ملازم متبصر حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔