ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کے ’ٹیکنیکل وِنگ‘ کا نام باضابطہ طور پر تبدیل کردیا گیا
ایف آئی اے میں ہونے والی اس تبدیلی کے تحت ڈائریکٹر ٹیکنیکل وِنگ کا عہدہ ختم کر کے ڈائریکٹر ڈی ایف ایل تعینات کر دیا گیا
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹرز کے ’ٹیکنیکل وِنگ‘ کا نام باضابطہ طور پر تبدیل کر کے ’ڈائریکٹوریٹ آف فورنزک لیبز‘ رکھ دیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی اے میں ہونے والی اس تبدیلی کے تحت ڈائریکٹر ٹیکنیکل وِنگ کا عہدہ ختم کر کے ڈائریکٹر ڈی ایف ایل تعینات کر دیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی میں ڈائریکٹر ڈی ایف ایل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے ماتحت خدمات انجام دیں گے۔
ڈی ایف ایل میں 3 بنیادی سیکشنز کویسچن ڈاکیومنٹس، الیکٹرانک ڈیوائسز اور فنگرپرنٹس شامل کیے گئے ہیں جبکہ ڈیجیٹل فورنزک لیب کویسچن ڈاکیومنٹس اور فنگرپرنٹس سیکشنز کو باضابطہ طور پر ڈی ایف ایل میں ضم کر دیا گیا ہے۔
اس تبدیلی کے بعد تمام ریکارڈ، عملہ اور زیر التوا کیسز ڈی ایف ایل کے انتظام میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔