پاکستان

پنجاب کے ہسپتالوں میں او پی ڈیز کے اوقات کار میں اضافہ

صوبے بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک او پی ڈیز کھلی رہیں گی، جمعے کو اوقات کار دوپہر ایک بجے تک ہوں گے، محکمہ صحت نے مراسلہ جاری کردیا

پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں او پی ڈیز کے اوقات بڑھا کر صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کردیے گئے، محکمہ صحت نے مراسلہ جاری کردیا۔

محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں او پی ڈیز کے اوقات کار میں اضافے سے متعلق مراسلہ جاری کردیا، او پی ڈیز اب پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8 بجے سے سہ پہر3 بجے تک کھلیں گی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق جمعے کے روز ٹیچنگ ہسپتالوں میں او پی ڈی صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گی۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور میڈیکل اداروں میں او پی ڈی کے نئے اوقات کار فوری نافذ کرنے اور احکامات پر سختی سے عملدرآمد کا حکم جاری کیا ہے۔