کھیل

ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں تنزلی

پاکستان کو شکست دینے والی ویسٹ انڈیز کی بھی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ نویں نمبر پر آگئی، جبکہ قومی ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر آگئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی اور وہ چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

نئی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں بھارت 4471 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، 4160 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ دوسرے، 3473 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ میں پاکستان ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد 3465 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئی ہے جب کہ سری لنکن ٹیم نے 4009 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی چوتھی پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔

علاوہ ازیں، جنوبی افریقہ چھٹے، افغانستان ساتویں اور انگلینڈ آٹھویں نمبر پر موجود ہے جب کہ پاکستان کو شکست دینے والی ویسٹ انڈیز کی بھی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ نویں نمبر پر آگئی ہے جب کہ بنگلہ دیش کو ایک نمبر نیچے یعنی دسویں نمبر پر دھکیل دیا ہے۔