کوئٹہ:سریاب میں پولیس موبائل بم دھماکے میں محفوظ رہی
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پولیس موبائل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے سے شہری کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لئے سریاب لنک بادینی روڈ پر ریمورٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا، جہاں سے تھانہ عبدالخالق شہید کا عملہ معمول کی گشت پر تھا۔
پولیس کے مطابق پولیس کی موبائل جیسے ہی لنک بادینی روڈ سے گزری، پہلے سے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کی زد میں شہری کی گاڑی آنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔
تاہم پولیس موبائل بم دھماکے میں محفوظ رہی اور کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔
دھماکے کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکوارڈ سی ٹی ڈی، سیکیورٹی فوسز اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ڈی ایس پی سریاب آصف غفور نے بتایا کہ ڈیڑھ کلو دھماکہ خیز مواد اور بال بیرنگ کو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے استعمال کیا گیا جب کہ بم سڑک کے ڈی وائیڈر میں نصب کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے بعد شہری بھر میں سیکورٹی کو مزید الرٹ کر تے ہوئے گشت میں اضافہ کر دیا گیا۔