ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر دوران گشت پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کر دیا، پولیس حکام؛ دو پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمیوں کو سول ہسپتال لایا گیا ہے، ایم ایس سول ہسپتال
ضلع نصیرآباد میں نوتال کے قریب حملہ آوروں نے چار راکٹ فائر کیے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی فوری جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، ایس ایس پی
پولیس ریکارڈ اور تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ یہ تینوں ملزمان کوئٹہ پولیس کو متعدد اغوا کے مقدمات میں مطلوب تھے اور ایک اغوا برائے تاوان کے گروہ کا حصہ تھے، ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ
کوئٹہ میں سریاب لنک روڈ پر رات گئے 2 افراد کو ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا، مقتول چوکیدار ضیاالرحمٰن لورالائی اور اس کا دوست شاہد لکی مروت کا رہائشی تھا، پولیس
متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وزیراعلیٰ؛ دو ماہ قبل بھی رحمت صالح بلوچ کے ایک اور بھائی پر مستونگ کے قریب کوئٹہ-کراچی نیشنل ہائی وے پر حملہ ہوا تھا۔
گرفتار ملزمان سے 36 ملین ایرانی ریال اور 5 ہزار افغان کرنسی برآمد کی گئی، ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، ترجمان ایف آئی اے
ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی سماعت کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں ہوئی؛ سماعتوں کو جیل منتقل کرنا شفافیت کو دبانے، عوامی نگرانی کو روکنے اور بلوچستان میں پرامن سیاسی اختلاف کو جرم بنانے کی دانستہ اور سنگین کوشش ہے، بے وائی سی
ڈائریکٹوریٹ آف ٹریژری کو تحلیل کرکے 250 سے زائد ملازمین کو ایس اینڈ جی اے ڈی منتقل کردیا گیا، ڈائریکٹوریٹ آف ٹریژری کی تنظیم نو سے سالانہ 20 کروڑ کی بچت ہوگی، سرفراز بگٹی
اس ایکٹ پر بعض اعتراضات سامنے آئے ہیں لہذا اس سلسلے میں اپوزیشن سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بات چیت کی دعوت دی گئی ہے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کا ایوان میں اظہار خیال
حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر 6 زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا، اسسٹنٹ کمشنر کاریزات
اے ٹی سی-ون نے ماہ رنگ، بیبو بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی، بیبرگ بلوچ اور گلزادی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے انکار کر دیا اور انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا، ایڈووکیٹ اسرار جاتک
بلوچستان ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر آج صبح فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
چند روز قبل اغوا کاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اور ان کے بیٹے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی، جس میں وہ اغوا کاروں کی ڈیمانڈ پوری کرنے کی اپیل کررہے تھے۔