پاکستان

سوئی سدرن کا یوم آزادی پر ملک بھر میں گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

ملک میں کل اور 15 اگست کی درمیانی شب رات 12 بجے تک گیس بلاتعطل دستیاب رہے گی، ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق آج اور کل رات کو گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی جب کہ ملک میں کل اور 15 اگست کی درمیانی شب رات 12 بجے تک گیس بلاتعطل دستیاب رہے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایس ایس جی سی کی جانب سے کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر گیس کی بندش کا اعلان کیا گیا تھا۔

ترجمان سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا ہے کہ واٹربورڈ نے اپنی لائنوں کی بحالی میں تعاون کی درخواست کی ہے جس کے باعث سوئی سدرن کو اپنی مرکزی لائن ہارون آباد سائٹ ایریا منتقل کرنا ہوگی۔

ترجمان کے مطابق منتقلی کے کام کے دوران جمعرات 14اگست کو صبح 08 بجے سے رات 10بجے تک 14 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔