خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے بعد وزارت آئی ٹی نے ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فعال کردی
خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے بعد وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن نے ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فعال کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزارت آئی ٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فعال کردی گئی ہے اور یہ اقدام (خیبرپختونخوا میں) حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق 911 سروس اس صورت میں بھی کام کرے گی جب کسی علاقے میں صارف کے اپنے موبائل نیٹ ورک کے ٹاورز متاثر یا غیر فعال ہوں۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ یہ سروس قریبی علاقے میں کسی بھی کمپنی کے فعال ٹاور سے خودکار طریقے سے منسلک ہو جائے گی، اس نظام کے تحت متاثرہ شہری 911 پر رابطہ کر کے ہنگامی مدد حاصل کر سکیں گے۔
ترجمان وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن کے مطابق شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطے کے لیے 911 ڈائل کریں۔