پاکستان

تصاویر: خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تباہی کے مناظر

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں اور گلیشیئر پھٹنے کے باعث آنے والی سیلاب نے تباہی مچادی جس کے باعث اب تک 350 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں اور گلیشیئر پھٹنے کے باعث آنے والی سیلاب نے تباہی مچادی جس کے باعث اب تک 350 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز شدید بارشوں اور بادل پھٹنے سے آنے والے اچانک سیلاب کے باعث صرف خیبرپختونخوا میں اب تک 340 سے زائد زندگیاں ضائع ہو چکی ہیں۔

غیر معمولی سیلاب کے باعث گلگت بلتستان میں بھی 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، زیادہ تر ہلاکتیں ضلع غذر میں ہوئیں جہاں سیلاب نے زرعی زمینوں، فصلوں اور ایک اہم پل کو نقصان پہنچایا۔

آزاد و کشمیر میں بھی سیلابی صورتحال کے باعث 9 افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں، علاوہ ازیں، اسکولوں، گھروں سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔

شمالی علاقہ جات میں آنے والی تباہی کی تصاویری جھلکیاں