مظفرگڑھ میں ساڑھے 3 سال کی بچی کا مبینہ ریپ، ملزم گرفتار
مظفرگڑھ میں تھانہ رنگپور کی حدود میں ساڑھے 3 سالہ معصوم بچی کے ریپ کا مبینہ واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ رنگپور میں بچی کے والد کی مدعیت میں گزشتہ روز درج کرائی گئی ایف آئی آر میں مدعی نے موقف اپنایا ہے کہ وہ دکان میں مزدوری کرتا ہے، شام کو گھر واپس آیا تو بیوی نے بتایا کہ ان کی ساڑھے 3 سالہ بیٹی کمرے میں سوئی ہوئی تھی، بچی کی چیخ سن کر وہ کمرے میں گئی ملزم عون عباس اس کا ریپ کررہا تھا، خاتون کی چیخ و پکار پر ملزم فرار ہوگیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ رنگپور میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ کرائم سین یونٹ اور پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے۔
ترجمان کے مطابق ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر ملزم کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔