شدید بارش اور سیلاب کی پیش گوئی: مانسہرہ اور تورغر میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ
بچوں کی جانوں کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لیے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کے بعد مانسہرہ اور تورغر میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ضلع مانسہرہ اور ضلع تورغر کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے علیٰحدہ علیٰحدہ جاری کیے گئے، اعلامیے کے مطابق مانسہرہ میں 18 اور 19 جبکہ تورغر میں صرف کل اسکول بند رہیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی جانوں کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لیے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مانسہرہ اور تور غر میں کل اور پرسوں شدید بارشوں کا امکان ہے۔