پاکستان

سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا، اراکین میں ہلچل

سینیٹر دنیش کمار نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ چوہا نہیں، چوہیا ہے، جس پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے

سینیٹ اجلاس کے دوران چوہا گھس آیا جس سے ایوان میں ہلچل مچ گئی، چوہے کی نشاندہی سینیٹر کامران مرتضٰی نے کی۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں اراکین اظہار خیال کر رہے تھے کہ اسی دوران ایوان میں چوہا گھس آیا۔

چوہے کی نشاندہی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کی، جس پر پریزائیڈنگ افسر دنیش کمار نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ چوہا نہیں، چوہیا ہے۔

سینیٹر دنیش کمار کے اس تبصرے پر ایوان میں قہقہے گونجنے لگے۔