پاکستان

لاہور: نویں جماعت کے امتحان میں فیل ہونے پر طالبہ نے خودکشی کرلی

17 سالہ طالبہ فیل ہونے کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی، دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں جس سے اس کی حالت بگڑ گئی اور بعد ازاں دم توڑ گئی، پولیس

لاہور کے علاقے گلدشت ٹاؤن میں نویں جماعت کے امتحان میں فیل ہونے پر طالبہ نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ 17 سالہ طالبہ نویں کے امتحانات میں فیل ہونے کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی، طالبہ نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں جس سے اس کی حالت بگڑ گئی اور بعد ازاں دم توڑ گئی۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔