پاکستان

بنگلہ دیش نے پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزے کی شرط بھی ختم کردی

اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والی شخصیات کو اب دونوں ملکوں کے درمیان سفر کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے پاکستان سے باہمی ویزا استثنیٰ معاہدے کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق بنگلہ دیش نے پہلی بار پاکستانی حکام کے لیے ویزے کی شرط بھی ختم کردی۔

بنگلہ دیشی عبوری حکومت نے پاکستان سے باہمی ویزا استثنیٰ معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والی شخصیات کو اب دونوں ملکوں کے درمیان سفر کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بنگلہ دیش کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام نے بتایا کہ پاکستانی حکام اب ویزے کے بغیر بنگلہ دیش کا سفر کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی سہولت بنگلہ دیشی حکام کو پاکستان آمد کے لیے حاصل ہوگی، یہ معاہدہ آئندہ 5 سال تک نافذ العمل رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امید پیدا کرتا ہے اور سرکاری سطح پر رابطوں کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔