پاکستان

بارشوں سے حب چینل میں کٹاؤ، کراچی کو پانی کی فراہمی میں 60 فیصد کمی

چینل نمبر 112 کی مرمت کے باعث حب ڈیم سےکراچی کو 100 ملین گیلن کے بجائے 40 ملین گیلن پانی فراہم کیاجا رہا ہے۔

حب چینل 112 میں حالیہ بارشوں کے باعث کٹاؤ اور نقصانات کی وجہ سےکراچی میں پانی کی فراہمی متاثر ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حب چینل 112 میں کٹاؤ حالیہ بارشوں کے دوران پیش آیا، متاثرہ چینل کی مرمت کے باعث کراچی کینال اور لسبیلہ میں پانی کی سپلائی 60 فیصد کم کردی گئی۔

حب ڈیم سےکراچی کو 100 ملین گیلن کے بجائے اب 40 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

جس کے باعث ضلع غربی، کیماڑی اور وسطی میں پانی فراہمی متاثر ہے جب کہ حب شہر میں بھی پانی کی فراہمی میں مسائل درپیش ہیں۔