مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان پر صحافی کو زخمی کرنے کے کیس میں فرد جرم عائد
ملزم کا صحت جرم سے انکار، عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلبی کے سمن جاری کردیے، تفتیشی افسر کو بھی طلب کرلیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف صحافی ندیم احمد پر حملے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی، ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
جیل حکام نے ملزم ارمغان قریشی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے مقدمے میں ملزم ارمغان پر فرد جرم عائد کردی جس پر ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کےگواہان کو طلبی کے سمن جاری کردیے اور تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔
عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی، صحافی ندیم احمد پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج ہے۔