پاکستان

سپریم کورٹ نے ٹرائل میں تاخیر پر لڑکی سے 2 مرتبہ زیادتی کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی

والدین کی موجودگی میں واقعہ کیسے پیش آیا اور کیوں ایک سال 5 ماہ گزرنے کے باوجود چالان 8 ماہ تاخیر سے جمع کرایا گیا؟ جسٹس نعیم اختر

سپریم کورٹ نے ٹرائل شروع ہونے میں تاخیر پر لڑکی سے 2 مرتبہ زیادتی کے ملزم شکیل کی ضمانت منظور کرلی۔

سپریم کورٹ نے ڈیڑھ سال سے زیر التوا زیادتی کیس میں ملزم شکیل کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس حسن اظہر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ واقعے کو ڈیڑھ سال گزر گیا مگر تاحال ٹرائل کیوں شروع نہیں ہو سکا؟

سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزم پر 18 سالہ لڑکی سے دو مرتبہ زیادتی کا الزام ہے، تاہم جسٹس نعیم اختر نے ریمارکس دیے کہ والدین کی موجودگی میں واقعہ کیسے پیش آیا اور کیوں ایک سال 5 ماہ گزرنے کے باوجود چالان 8 ماہ تاخیر سے جمع کرایا گیا؟ عدالت نے ملزم شکیل کی ضمانت منظور کرلی۔