مٹیاری: مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی، اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹریفک معطل ہوگیا، ٹریک بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں ، ریلوے حکام
سندھ کے ضلع مٹیاری میں وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی، اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹریفک معطل ہوگیا، ٹریک بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق ضلع مٹیاری کی حدود میں واقع وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی پٹڑی سے اترگئی جس کے نتیجے میں اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار مال گاڑی کراچی سے لاہور جارہی تھی، حادثے کے بعدریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ریلیف ٹیم ٹریک کو بحال کرنے میں مصروف ہے۔
مال گاڑی کے حادثے کے بعد کراچی اور لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔