کاروبار

ملک میں مسلسل چوتھے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں 12 ڈالر کے اضافے سےفی اونس سونا 3 ہزار 411 ڈالر پرپہنچ گیا، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان چوتھے روز بھی برقرار رہا، 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1200 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا فی تولہ سونا 1200 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار700 روپے پر پہنچ گیا۔

دس گرام سونےکی قیمت نو سو تینتالیس روپے اضافےسے تین لاکھ گیارہ ہزار آٹھ سو چودہ روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 12 ڈالر کے اضافے سےفی اونس سونا 3 ہزار 411 ڈالر پرپہنچ گیا۔