پاکستان

حکومتی اقدامات، دعوے تاحال سود مند ثابت نہ ہوسکے، چینی مزید مہنگی ہوگئی

کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 195 روپے فی کلو تک چینی خریدنے پرمجبور ہیں، ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کردیے

حکومتی اقدامات، دعوے اور اعلانات تاحال سود مند ثابت نہ ہوسکے، ملک میں چینی مزید مہنگی ہوگئی، اوسط قیمت سرکاری ریٹ سے نیچے نہ آسکی، چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپےفی کلو پر برقرار ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے، ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے فی کلو پر برقرار ہے، کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 195 روپے فی کلو تک چینی خریدنے پرمجبور ہیں۔

ملک میں ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 25 پیسے فی کلو کا مزید اضافہ ہوا ہے، ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 181 روپے 59 پیسے فی کلو ہوگئی۔

گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 181 روپے 34 پیسے فی کلو تھی، ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 143 روپے 9 پیسے فی کلو تھی، پنجاب میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے فی کلو تک ہے۔