پاکستان

ہری پور: ڈکیتی کے دوران نانی کے قتل کے الزام میں نواسی ساتھی سمیت گرفتار

نواسی نے رضوان کے ہمراہ 36لاکھ روپےمالیت کاسونا اورنقدی لوٹی، ڈکیتی کے دوران ملزم رضوان کو مقتولہ نے پہچان لیا تھا، پولیس افسر

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں ڈکیتی کے دوران نانی کے قتل کے الزام میں 20 سالہ نواسی اور ساتھی کو گرفتار جبکہ 36 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور نقدی برآمد کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انویسٹی گیشن جمیل الرحمٰن نے بتایا کہ معمر خاتون کے گھر ڈکیتی اور قتل میں ملوث 20 سالہ نواسی اوراس کےساتھی رضوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواسی نے رضوان کے ہمراہ 36لاکھ روپےمالیت کاسونا اورنقدی لوٹی، ڈکیتی کے دوران ملزم رضوان کو مقتولہ نے پہچان لیا تھا۔

جمیل الرحمٰن کے مطابق رضوان سے لوٹا گیا سونا، نقدی، نشہ آور انجیکشن، اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے، ملزمہ نے ڈکیتی سے چند روز قبل پالتو کتے کو زہر دے کر مار دیا تھا۔